تیل اور گھی کی قیمت میں فی کلو 10 روپے اضافہ

March 14, 2019 12:09 pm0 commentsViews: 4

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بُری خبر، کوکنگ آئل اور گھی 10 روپے کلو مزید مہنگا ہو گیا۔ کراچی میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں کے دام بڑھنا شروع ہوگئے۔ ریٹیلرز کے مطابق کمپنیاں قیمتوں میں اضافے کی وجہ روپے کی تنزلی قرار دے رہی ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ آمدنی بڑھے یا نہ بڑھے مہنگائی ضرور بڑھ رہی ہے مگر حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے۔