وفاقی حکومت کا 5 ریڈیو اسٹیشن بند کرنے کا حتمی فیصلہ

March 14, 2019 12:09 pm0 commentsViews: 6

سرگودھا (آن لائن) حکومت پاکستان نے سرگودھا سمیت ملک کے 5 ریڈیو اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 18 مارچ کو بورڈ آف گورنرز کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس کے بعد سرگودھا سمیت ملک کے 5 ریڈیو اسٹیشنوں پر کام کرنے والے ملازمین کو فارغ کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مالی خسارے کے باعث حکومت نے سرگودھا، میانوالی، پشین سمیت پانچ ریڈیو اسٹیشنوں کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم اس کی منظوری کے لیے پیر 18 مارچ کو ریڈیو پاکستان اسلام آباد میں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔