چین نے مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد پھر رکوا دی

March 14, 2019 12:09 pm0 commentsViews: 8

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد پھر رکوا دی ہے۔ مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے سلامتی کونسل میں بدھ کو اہم اجلاس شیڈول تھا۔ فرانس، برطانیہ اور امریکا نے مولانا مسعود اظہر کے خلاف قرارداد پیش کی تھی۔ اس سے قبل ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا کہ کسی کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق چین اپنا موقف کئی بار دے چکا ہے، دیرپا نتائج کے لیے ذمہ دار اور سنجیدہ بات چیت کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہاکہ چین نے ہربار سلامتی کونسل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور متعلقہ پارٹیوں کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گا۔