سوشل میڈیا کی مقبولیت، واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام کی سروس متاثر

March 14, 2019 12:12 pm0 commentsViews: 20

کراچی (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا کی مقبول ایپ واٹس ایپ کے صارفین کو رات دیر سے پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں واٹس ایپ کے کمپیوٹر سرورز ڈائون ہوگئے جس سے صارفین کو نہ صرف پیغامات بلکہ تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے میں مشکلات پیش آئیں۔ دنیا بھر میں مختلف سروسز کی نگرانی کرنے والے آزاد ادارے ڈائون ڈیٹیکٹر کو مختلف ملکوں سے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام بند ہونے کی ایک ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ واٹس ایپ کی مالک کمپنی فیس بک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہنگامی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔