سب سے زیادہ خوش رہنے والی 10 اقوام میں اسپین پہلے نمبر پر

March 14, 2019 12:12 pm0 commentsViews: 1

کراچی (نیٹ نیوز) ایک سروے کے مطابق سب سے زیادہ خوش رہنے والی 10 اقوام میں اسپین پہلے نمبر پر، آسٹریلیا دوسرے، برازیل تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، سوئیڈن پانچویں، ڈنمارک چھٹے، ہالینڈ ساتویں، ناروے آٹھویں، اٹلی نویں اور فن لینڈ 10 ویں نمبر پر آتے ہیں۔ یہ رپورٹ ایک مطالعاتی سروے کے بعد پیش کی گئی ہے۔ سروے میں پوری دنیا سے بیس ہزار سے زائد لوگوں کو شامل کیا گیا جس میں 80 سے زائد ممالک کے لوگوں کے تاثرات لیے گئے جس کے بعد درج بالا ملکوں کو سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا۔