پولیس چھاپوں میں مفرور میاں بیوی سمیت 10 ملزمان گرفتار

March 14, 2019 12:12 pm0 commentsViews: 8

پریڈی، سعید آباد، بریگیڈ، کھوکھرا پار، سچل گوٹھ، اقبال مارکیٹ، ابراہیم حیدری میں کریک ڈائون جاری
اسٹریٹ کرمنل ، منشیات فروشوں اور فراڈ کیس میں ملوث ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا
کراچی (کرائم رپورٹر) رات گئے سے آج صبح تک کراچی پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری، اسٹریٹ کرمنل، منشیات فروش اور فراڈ کے کیس میں مفرور میاں بیوی سمیت 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم جان شیر کو گرفتار کرکے قبضے سے 3 کلو چرس برآمد کرلی۔ بریگیڈ پولیس کے ہاتھوں ملزم عابد اسلحہ سمیت، کھوکھراپار پولیس نے بچل گوٹھ کے رہائشی اسٹریٹ کرمنل دو ملزمان وسیم اور اکبر جبکہ اقبال مارکیٹ پولیس نے عبداللہ اور ابراہیم حیدری پولیس نے کورنگی کریک کے قریب پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈکیت راشد، شاہ زیب اور تحمیر کو گرفتار کرلیا۔ ادھر آج صبح پریڈی پولیس نے نیوٹائون پولیس کو فراڈ کے مقدمہ نمبر 259/18 میں مفرور میاں بیوی منیر خان اور رانی مائی کو گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرکے مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔