ضلع وسطی کے افسران نے عدالتی پابندی کو مذاق بنادیا

March 14, 2019 12:16 pm0 commentsViews: 7

کرپٹ افسران نے شاہراہوں، سڑکوںاور عمارتوں پر اسٹیکر، بینرز اور پول سائن بھی لگوادیئے
کراچی(وقا ئع نگار خصوصی) بلدیہ ضلع وسطی میں منتخب بلدیاتی قیادت کی موجودگی کے باوجود افسران نے سپریم کورٹ کے احکامات کو مذاق بناکر رکھ دیا،عدالتی احکامات کیخلاف ضلع وسطی کی شاہراہوں پر اسٹیمر اور بینرز کے ساتھ ساتھ پول سائن بھی لگوادیئے گئے،راشد منہاس روڈ پر درجنوں بڑے سائز کے پول سائن آویزاں ،مارکیٹوں میں تشہیری آئرن گیٹ بھی بدستور موجود،عدالتی احکامات کی انتہائی دیدہ دلیری سے خلاف ورزیوں پر آئوٹ ڈور ایڈورٹائزرز سمیت شہری حلقوں نے ڈی ایم سی حکام کیخلاف سخت کارروائی کی اپیل کردی جبکہ کروڑوں روپے کی مبینہ لوٹ مار پر تحقیقاتی اداروں سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ لاکھوں روپے کا نذرانہ وصول کر کے بندر بانٹ کی جارہی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کے کرپٹ افسران کا شمار منتخب نمائندوں کے چہیتے افسران میں کیا جاتا ہے جس کے باعث ضلع وسطی بدعنوانیوں کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ ڈی ایم سی کے لاکھوں مکین بلدیاتی سہولیات سے مکمل طور پر محروم ہیں،آئوٹ ڈور ایڈورٹائزرز اور شہری حلقوں نے عدالت عظمی سے احکامات کی خلاف ورزی پر حکام کیخلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے۔