آئندہ چاند اور مریخ مشنوں کا مرکزی کردار خواتین ہوں گی

March 14, 2019 12:16 pm0 commentsViews: 9

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سربراہ بریڈنسٹائن جم نے کہا ہے کہ چاند پر چہل قدمی کرنیو الا آئندہ انسان غالباً ایک عورت ہوگی۔ امید ہے کہ مریخ پر بھی سب سے پہلا قدم ایک عورت ہی رکھے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق ہفتہ وار ریڈیو شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ناسا کے سربراہ کے مطابق29 مارچ کو تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف دو خواتین پر مشتمل مشن کو خلا میں روانہ کیا جائیگا۔ یہ اعزاز ناسا کی دو خواتین خلانورداینی اور کرسٹینا کوچ کو حاصل ہوگا۔