جمشید کوارٹر سے اغواء ہونیوالا نوجوان ڈاکو نکلا

March 14, 2019 12:16 pm0 commentsViews: 1

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمشید کوارٹر سے مبینہ طورپر اغواء کئے جانے والا نوجوان ڈکیت ہے جس کو بغدادی پولیس نے اس کے ساتھیوں کی نشاندہی پر حراست میں لے لیا۔ پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب گھر کے باہر بیٹھے نوجوان شہباز کو اغواء نہیں کیا گیا۔ شہباز ڈکیت ہے اور متعدد بار ڈکیتیوں کے الزام میں گرفتار ہوچکا ہے انہوں نے بتایا کہ بغدادی پولیس نے شہباز کے ساتھیوں کو گرفتار کیاہے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر شہباز کو ایک ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔