سندھ پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری

March 14, 2019 12:16 pm0 commentsViews: 5

ہلکے نیلے رنگ کی شرٹ، گہرے نیلے رنگ کی پینٹ، ٹوپی کا رنگ لال یا نیلے میں سے ایک ہوگا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ نے پولیس کے یونیفارم بیلٹ‘ کیپ اور شوز کے نئے ڈیزائن اور رنگ کی منظوری دے دی۔ اس ضمن میں مختلف ٹھیکیداروں سے ٹینڈر طلب کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ سندھ پولیس کا نیا یونیفارم ایف آئی اے کے یونیفارم سے مشابہہ ہوگا جس میں ہلکے نیلے رنگ( مون لائٹ) کی شرٹ اور گہرے نیلے رنگ کی پینٹ ہوگی۔ ٹوپی کا رنگ لال یا نیلے میں سے ایک ہوگا۔ بیلٹ کا رنگ گہرا لال ہوگا اور جوتوں کیلئے کالے یا لال میں سے ایک رنگ منتخب کیا جائیگا۔ ابتدائی طور پر صرف وردی کو منظور کیا گیا ہے ٹینڈر میں ہی ٹوپی‘ بیٹ اور جوتوں کی کوٹیشن مانگی جائیگی۔ اخبارات میں اشتہارات دیئے جائینگے جس میں ٹھیکیداروں سے کوٹیشن مانگی جائینگی جس ٹھیکیدار نے کم بولی دی اس کو ایک لاکھ سے زائد پولیس اہلکاروں کی وردیوں کی فراہمی کا ٹھیکہ دے دیا جائیگا۔