ماڈل گرل کے قتل میں ملزمان کا ریمانڈ‘ ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے

March 14, 2019 12:20 pm0 commentsViews: 19

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ماڈل گرل قتل کیس میں ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ماڈل گرل کی ہلاکت کے معاملے پر تھانہ موچکو پولیس نے ملزمہ روبینہ اورملزم عاطف شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزمان کو تین روز کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کے مرکزی ملزم عمر کو گرفتار کرنا ہے۔ گرفتاری کیلئے گرفتار ملزمان کی ریمانڈ کی استدعا ہے۔ ماڈل گرل کو فیملی کیئر اسپتال میں ابارشن کیلئے لایا گیا تھا‘ مقدمہ کا مرکزی ملزم عمر کا تعلق گلستان جوہر سے ہے۔