ملیر سعود آباد پولیس کی سرپرستی میں غیر قانونی سلاٹر ہائوس قائم

March 14, 2019 12:20 pm0 commentsViews: 6

کراچی(کرائم رپورٹر )سعود آبادلولیس کی سرپرستی میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس قائم۔ مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت مارکیٹوں میں فروخت ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق سعود آباد کے علاقے میں جرائم پیشہ مافیا نے پولیس کی آشیرباد سے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس قائم کر رکھے ہیں مردہ اور بیمار جانوروں کاسلاٹرہائوس علیم الدین نامی شخص چلاتا ہے مضرِ صحت جانوروں کا سلاٹر چلانے والا شخص ہفتہ وار بھاری رشوت علاقہ DSP اور SHo کو دیتا ہے اس سلاٹر ہائوس میں بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کیا جاتا ہے مافیا کے ساتھ پولیس کے چندپولیس افسران رشوت کے عیوض قیمتی انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں