ملک بھر میں کنڈے کے ذریعے 20 ارب کی بجلی چوری کا انکشاف

March 14, 2019 12:20 pm0 commentsViews: 5

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ہر سال 20ارب روپے کی بجلی چوری کنڈے کے ذریعے کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس چوری میں بڑی بڑی جائیدادوں کے مالکان‘ صنعتکاروں‘ تاجر اور سیاستدان شال ہیں جو قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔ بجلی چوری کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کندے کے ذریعے ہر سال20 ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری کی جاتی ہے ‘ یہ چوری ملک کی تمام ترسیلی کمپنیوں میں کی جاتی ہے تاہمکنڈے کے ذریعے پشاور پیپکو‘ حیسکویعنی اندرون سندھ اور سکھر کے علاقوں میں زیادہ کی جاتی ہے۔