لاہور ہائیکورٹ ایان علی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی

March 14, 2019 12:24 pm0 commentsViews: 5

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس سے کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد کرکے درخواست واپس کر دی۔ ایان علی کا کہنا تھا کہ الزامات کا سامنا کرنے کے لیے ٹرائل عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہوں، وارنٹ گرفتاری واپس لیے جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ایان علی کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایان علی کی درخواست کے ساتھ مصدقہ بیان حلفی منسلک نہیں، رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرکے ایان علی کی درخواست واپس کر دی۔