حکومت پنجاب کی سابق ارکان اسمبلی پر بھی نوازشات

March 14, 2019 2:30 pm0 commentsViews: 5

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کی خبریں اس وقت ملکی سیاست میں زیر بحث ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے گزشتہ روز ارکانِ پنجاب اسمبلی، وزرا اور وزیراعلیٰ کی تنخواہوں میں اضافے سمیت مراعات کا بل منظور کیا تھا جس میں سابق ارکان پر بھی نوازشات کی برسات کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ بل میں سابق ارکانِ اسمبلی کے لیے علاج تاحیات فری کردیا گیا ہے جس کے بعد سابق ارکان کو بھی اب میڈیکل کی سہولتیں مفت میسر ہوں گی ساتھ ہی بل میں سابق ارکان اسمبلی کو اِن ڈور اور آؤٹ ڈور علاج کا قانونی استحقاق دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ان ڈور آؤٹ ڈور علاج کا استحقاق موجودہ ارکان اسمبلی کو حاصل تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ، صوبائی وزرا اور ارکانِ اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں غیر معمولی اضافے کا بل منظور کیا تھا، جس پر نہ صرف سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی ہے بلکہ اس فیصلے سے وزیر اعظم بھی خوش نہیں۔