ڈکیت گینگ کی خاتون سرغنہ گرفتار

March 14, 2019 3:06 pm0 commentsViews: 1

لاہور: پنجاب میں گجرات شہر میں پولیس نے گھروں میں کام کے بہانے گھس کر لوٹ مار کرنے والے گینگ کی خاتون سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے نعیمہ بی بی کی گرفتاری پر 4 لاکھ روپے انعام مقرر کیا ہوا تھا۔ اس حوالے سے ڈی پی او گجرات علی محسن نے بتایا کہ خطرناک گروہ گھروں میں درجنوں وارداتیں کر چکاہے ۔

رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گینگ کی سرغنہ نعیمہ بی بی اور دیگر کارندے گھروں میں کام کاج کے بہانے داخل ہوتے اور پھر اس کا صفایا کر دیتے تھے ۔ گینگ 8 افراد پر مشتمل ہے ، جن میں سے 4 کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ اشتہاری ملزمہ کی گرفتاری کے بعد پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔