سانحہ ماڈل ٹاؤن: نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت

March 14, 2019 3:07 pm0 commentsViews: 1

لاہور: احتساب عدالت نے نواز شریف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلام آباد میں سماعت کے موقع پر نیب عدالت کے جج محمد ارشد ملک سے پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی محمد اقبال نے استدعا کی کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں نامزد ہیں، لہٰذا جیل میں ان سے تفتیش کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے نواز شریف سے تفتیش کی اجازت دے دی۔ دوسری جانب نیب نے پنجاب پولیس کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف سے تفتیش کے لیے پنجاب پولیس ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔