سانحہ ساہیوال: گرفتار ملزمان عدالت میں پیش

March 14, 2019 3:13 pm0 commentsViews: 7

ساہیوال: سانحہ ساہیوال سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی جہاں گرفتار ملزمان کو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم صفدر کے وکیل عمرہ کرنے گئے ہیں، س لیے عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی موجودگی میں فرد ِجرم عائد کی جائے ۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔ آیندہ سماعت پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔