فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب نے مساجد حملے کی ویڈیو ہٹا دیں

March 16, 2019 12:22 pm0 commentsViews: 5

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے میں 52 افراد کو شہید کرنے والے حملہ آور کی وڈیو کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے ہٹایا جانے لگا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر سے حملہ آور کی جانب بنائی گئی فائرنگ وی ویڈیوز مبینہ طور پر ڈیلیٹ ہونے لگیں، جبکہ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے بھی اس واقعہ کی مختلف ویڈیوز کو ہٹا دیا۔