وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں جھوٹی شکایات کے انبار لگ گئے

March 16, 2019 12:23 pm0 commentsViews: 2

راولپنڈی (این این آئی) وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں جھوٹی شکایات کے انبار لگ گئے۔ وزیراعظم پاکستان سٹیزن پورٹل کو راولپنڈی کے شہریوں نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں موجود اپنے مخالفین سے بدلہ لینے کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا۔ واضح رہے کہ 26 سے زائد محکموں میں موجود افسران کے خلاف 200 سے زائد جھوٹی شکایات درج کروائی گئی تھیں۔