وزارت اعلیٰ کے دوران تنخواہ سمیت کوئی مراعات نہیں لیں‘ شہباز شریف

March 16, 2019 1:17 pm0 commentsViews: 5

لاہور: ن لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لاہور میں نیب عدالت کے باہر میڈیا کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی ڈیڑھ سال قبل اوپن ہارٹ سرجری ہو چکی ہے جبکہ حکومت ان کی صحت سے متعلق غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت انتہائی غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے اگر سابق وزیرا عظم کو کچھ ہوا تو ذمے دار حکومت اور وزیر اعظم ہوں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میں نے وزارت اعلیٰ کے 10 سالہ دور میں ایک دن کی بھی تنخواہ نہیں لی اور تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے۔ بطور وزیراعلیٰ سرکاری مراعات بھی نہیں لیں اور طبی اخراجات بھی خود ادا کیے۔10 سال وزارت اعلیٰ کے عہدے پر رہنے کے دوران اپنی ذاتی گاڑی استعمال کرتا تھا۔