یورپ بدقسمتی سے اسلامو فوبیا کا شکار ہے‘ وزیر خارجہ

March 16, 2019 2:20 pm0 commentsViews: 2

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ میں تقریباً 300 پاکستانی مقیم ہیں، نیوزی لینڈ میں کبھی اس قسم کا واقعہ نہیں سنا۔ ملتان میں میڈیا نمایندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بدقسمتی سے یورپ اسلامو فوبیا کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد لاپتا پاکستانیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت تقریباً 9 پاکستانی لاپتا ہیں جن کی تلاش گزشتہ روز سے جاری ہے، موبائل فون بند ہونے کے باعث کچھ مشکلات ہیں تاہم متاثرہ خاندانوں سے رجوع کرکے ان کی ہر ممکن مدد کریں گے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس واقعے کو دہشت گردی تسلیم کیا گیا ہے۔ تفتیش سے بات سامنے آجائے گی کہ ملزمان کا مشن کیا تھا۔