والد سے ملنے نہیں دیا گیا‘ حکمران جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے‘ مریم

March 16, 2019 2:37 pm0 commentsViews: 2

لاہور: ن لیگ کے قائد اور سابق وزیرا عظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کوٹ لکھپت جیل میں والد صاحب سے ملاقات کرنا چاہتی تھی تاہم مجھے حکام کی جانب سے اس کی اجازت نہیں دی گئی۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ بے بس ہیں اور نواز شریف سے ملاقاتوں کی اجازت براہِ راست حکومت دیتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ یاد رکھنا زندگی ایک بازگشت ہے، آپ جو بھیجیں گے ، کل ویسا ہی پلٹ کر آئے گا۔