پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی ڈرون مار گرایا

March 16, 2019 3:40 pm0 commentsViews: 5

راول پنڈی: پاکستان کی فوج نے ملکی حدود میں گھسنے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔ اس حوالے سے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر بیان میں بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرانے کی اطلاع دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ بھارتی جاسوس ڈرون کو لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر میں گرایا گیا۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون 150 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔