نیب ٹرائل‘ شرجیل میمن کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی رکنیت سے معذرت

March 21, 2019 12:38 pm0 commentsViews: 12

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے اپنے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں ٹرائل کے پیش نظر سندھ پبلک اکائونٹس کمیٹی( پی اے سی) میں ذمہ داری ادا کرنے سے معذرت کرلی۔ سندھ اسمبلی کی جانب سے پیپلز پی اے سی میں ذمہ داری ادا کرنے والے اراکین اسمبلی کے نام جاری کئے گئے تاہم شرجیل میمن نے رکنیت سے ہاتھ اٹھاتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ اپنے مراسلے میں کہا کہ اگر چہ بطور رکن سندھ اسمبلی یہ امر قابل فخر ہے کہ مجھے انتہائی اہم کارکن منتخب کیا گیا لیکن موجودہ حالات میںجبکہ نیب میں ٹرائل کا سامنا ہے۔ میں پی اے سی کارکن بن کر فرائض انجام نہیں دے سکتا۔