پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل شارجہ میںکھیلا جائیگا

March 21, 2019 12:38 pm0 commentsViews: 12

لاہور( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ( کل) جمعہ کو شارجہ میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان نے نئے ہتھیاروں سے قلعہ مسمار کرنے کیلئے گزشتہ روز مشقیں کیں۔ تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر4بجے شروع ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں شارجہ پہنچ چکی ہیں