وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد

March 21, 2019 12:38 pm0 commentsViews: 16

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارک باد پیش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ تہوار پر امن اور رنگوں سے بھرا ہوا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد دی ہے۔