متحدہ عرب امارات میں2 ہزار 409 پاکستانی قید ہیں‘ رپورٹ

March 21, 2019 12:38 pm0 commentsViews: 1

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی8جیلوں میں2409 پاکستانی شہری مختلف مقدمات میں قید ہیں۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے آفیشل انفارمیشن کے مطابق کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں اور دیگر حکام کی جانب سے جیلوں کے مسلسل دورے کے بعد جیل حکام سے ملاقاتوںکے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس وقت یو اے ای میں2409 پاکستانی قید ہیں۔