پیپلزپارٹی نیب کے شکنجے میں آچکی ہے، خرم شیر زمان

March 21, 2019 12:40 pm0 commentsViews: 7

بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس میں ان کی بوکھلاہٹ واضح نظر آرہی ہے
ملک اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر شخص کا احتساب ہوگا، رہنما تحریک انصاف
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیرزمان نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پریس کانفرنس میں ان کی بوکھلاہٹ واضح نظر آرہی تھی، پیپلز پارٹی نیب کے شکنجے میں آچکی ہے، ملک اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر شخص کا احتساب ہوگا، کرپشن کے گاڈ فادر کو ملک و قوم سے لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔ خرم شیر زمان نے کہاکہ بھارتی طیاروں کا ذکر کرکے بلاول نے ملک دشمنوں کے ہمنوا ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کرپشن کا گاڈ فادر عدالتوں کی پیشیاں بھگتنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ بلاول کی پریس کانفرنس ان کی سیاسی ناپختگی کا ثبوت ہے، آج آصف علی زرداری اور بلاول کو اندازہ ہو گیا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، نیب میں پیشی اور گرفتاریوں کا خوف پی پی قائدین کے چہروں سے عیاں ہے، اگر وہ بے قصور ہوتے تو اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت دیگر سابق وزراء جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہ ہوتے، بھٹو کے نام پر سیاست کا وقت اب گزر چکا ہے۔