طالب علم نے اپنے ہی استاد کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

March 21, 2019 12:40 pm0 commentsViews: 4

بہاولپور میں واقعہ کے بعد کالج کو بند کردیا گیا، ملزم خطیب حسین بی ایس کا طالب علم تھا
بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) طالب علم نے کالج پروفیسر کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں بی ایس پروگرام کے طالب علم نے چھریوں کے پے در پے وار کرکے اپنے ہی استاد پروفیسر خالد حمید کو قتل کردیا۔ پولیس نے مبینہ ملزم خطیب حسین کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا جبکہ مقتول کی لاش بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ واقعہ کے بعد ایس ای کالج کو بند کر دیا گیا۔ بعدازاں بہیمانہ قتل کے خلاف پریس کلب کے سامنے پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن ای کالج یونٹ بہاولپور کے زیر اہتمام صدر پی پی ایل اے بہاولپور ایسوسی ایٹ پروفیسر امتیاز سلیم لودھی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شریک اساتذہ نے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔