طارق روڈ سے مقابلہ کے بعد لٹیرا زخمی حالت میں گرفتار

March 21, 2019 12:40 pm0 commentsViews: 9

پولیس اور رینجرز کا لاسی پاڑے میں کومبنگ آپریشن
ماڈل کالونی پولیس نے رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ داخلی اور خارجی راستے بند کرکے مخصوص گھروں کی تلاشی لی
کراچی (کرائم رپورٹر) آج صبح فیروز آباد پولیس سے مقابلے میں اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار، ماڈل کالونی پولیس کی بھاری نفری کا رینجرز کے ہمراہ لاسی پاڑے میں کومبنگ آپریشن۔ تفصیلات کے مطابق فیروزآباد تھانے کی پولیس نے طارق روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران ملزم فیضان عرف بوری ولد غلام نبی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم بلوچ کالونی اور اتحاد ٹائون کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جبکہ ماڈل کالونی پولیس کی بھاری نفری نے رینجرز کے ہمراہ ملیر لاسی پاڑہ میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے مخصوص گھروں کی تلاشی اور مشتبہ افراد کو بائیو میٹرک کے ذریعے چیک کیا گیا تاہم کسی اہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔