کراچی: عمارت میں آتشزدگی‘ چھلانگ لگانے والا شخص جاں بحق

March 21, 2019 2:06 pm0 commentsViews: 4

کراچی: شہر قائد میں حسن اسکوائر کے قریب عمارت میں آگ لگنے کے بعد جان بچانے کی کوشش میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر عمارت کی بالائی منزلوں میں آتش زدگی کے بعد تیزی سے شدت آئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں جبکہ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کی بھی معاونت حاصل کی گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق چند گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم ایک شخص نے جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر پوری طرح قابو پالیا گیا ہے اور عمارت کو بھی مکمل طور پر خالی کرکے کولنگ کا عمل جاری ہے ۔