کراچی میں رواں برس کا پہلا کیس‘ لیاری کی بچی پولیو کا شکار

March 21, 2019 2:37 pm0 commentsViews: 4

کراچی: لیاری میں رواں برس کا پہلا پولیو کیس ریکارڈ پر آ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے ترجمان برائے پولیو بابر بن عطا نے انکشاف کیا ہے کہ لیاری کی 3 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جسے ڈاکٹرز رواں برس کا کراچی میں پہلا کیس قرار دے رہے ہیں۔

ترجمان وزیر اعظم کے مطابق رواں برس ملک میں اب تک پولیو کے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔