پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا اعلان

April 4, 2019 1:38 pm0 commentsViews: 3

لوگ اگر ٹیکس ایمنسٹی سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی
معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کررہے ہیں‘ اسد عمرکی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا اعلان۔ لوگ اگر ٹیکس ایمنسٹی سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ سال 2025 تک پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروا دی جائے، ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ پے پال کمپنی بھی جلد سے جلد پاکستان میں آپریشنز کا آغاز کر دے۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ کرنسی کی مضبوطی اچھی معیشت جانچنے کاپیمانہ نہیں ہے۔ نقصان تب ہوتا ہے جب مصنوعی طریقے سے روپے کی قیمت مستحکم رکھی جائے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ گرے اکانومی کادرست اندازہ نہیں لیکن اس کا حجم بہت زیادہ ہے۔ معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کررہے ہیں۔ بے نامی اکاؤنٹس معاملے پراسٹیٹ بینک اورایف بی آرکے درمیان اختلاف ختم ہوگئے۔