ورلڈ کپ میں آرمی کیپ پہن کر کھیل سکتے ہیں ٗ سرفراز

April 9, 2019 1:24 pm0 commentsViews: 20

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے کہا ہے کہ تمام فریقین سے مشاورت کے بعد ورلڈ کپ 2019ء کے لیے اسکواڈ منتخب کیا جائے گا۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں سب سے اوپر ابھر کر سامنے آئیں گی، ٹیم میچ میں آرمی کیپ پہن سکتی ہے، امام الحق اور فخرزمان ورلڈ کپ میں بطور اوپنر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ ہر کپتان کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کے لیے ورلڈ کپ جیتے اور میرا بھی یہی خواب ہے، مجھے قوی امید ہے کہ پاکستان اس میگا ایونٹ کا فائنل ضرور کھیلے گا۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں فیورٹ ہیں۔