سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پر تیار

April 12, 2019 1:08 pm0 commentsViews: 15

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں 2 ٹیسٹ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلیں جائیں گے
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور سری لنکا نے پاکستان میں کھیلنے کی ہامی بھر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا نے پی سی بی کی درخواست پر پاکستان میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کی تجویز پر مثبت اشارے دیے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید مذاکرات کے بعد جلد اس تجویز کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں سری لنکا کے ساتھ دو ٹیسٹ کی میزبانی لاہور اور کراچی میں کرنے کا خواہاں ہے، اس حوالے سے پی سی بی حکام سری لنکن بورڈ کو ٹیم بھجوانے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سری لنکن بورڈ کی طرف سے امید افزا جوابات کے بعد بورڈ حکام کو یقین ہے کہ جلد معاملات طے پا جائیں گے۔