خود کار کسان روبوٹ اگلے برس عام دستیاب ہوگا

April 12, 2019 1:56 pm0 commentsViews: 8

سڈنی( مانیٹرنگ ڈیسک) اب سے کچھ عرس قبل دنیا میں اگیرس کمپنی کے روبوٹک کسانوں کو تذکرہ بہت مشہور ہوا تھا لیکن اب اس میں مزید تبدیلیاں کرکے اسے مصنوعی ذہانت سے لیس کرکے مزید دوسرے کئی کام کرنے کا اہل بنایا گیا ہے۔2020 میں کسان روبوٹ تجارتی پیمانے پر عام دستیاب ہوگا اس سے قبل 2016 کا یہی روبوٹ ریموٹ کنٹرول سے قابو کیا جاتا تھا۔ یہ فصلوں‘ کھیتوں اور چراگاہوں کی نگہداشت کرنے کے علاوہ فصل دومن گھاس پھوس کی نشاندہی بھی کرسکے گا۔ اگلے مرحلے میں روبوٹ کسان کو روبوٹ چرواہا بنایا جائیگا جو گائے بھینسوں کو چرانے اور ان کی نگہداشت کرتے ہوئے وائرلیس کے ذریعے اس کی خبر اصل گڈریئے کو روانہ کریگا۔