آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کا آفر لیٹر نہ ملنے پر احتجاج

April 13, 2019 12:54 pm0 commentsViews: 2

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کا آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کا احتجاج، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کو چار ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود لیٹر جاری نہیں ہوسکے، ہم ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ ہیں ہمیں اپنا حق ملنا چاہیے۔ اساتذہ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ہمیں جلد ازجلد آفر لیٹر جاری کیے جائیں۔