طالبان نے افغان فوج پر موسم بہار کے حملوں کا اعلان کردیا

April 13, 2019 1:03 pm0 commentsViews: 5

کابل (آئی این پی) افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی موسم بہار کے شروع ہونے پر نئے حملوں کا سلسلہ شروع کر دیں گے۔ یہ اعلان ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب امریکا اور افغان حکومت طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ امن مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق طالبان نے اپنے ان آئندہ حملوں کو آپریشن فتح کا نام دیا ہے۔ اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ملک پر غیر ملکی افواج کے قبضے کا خاتمہ ہے۔