سندھ میں کمسن بچوں سے زیادتی کے مقدمات ان کیمرہ چلانے کا فیصلہ

April 13, 2019 1:00 pm0 commentsViews: 1

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں کمسن بچوں سے زیادتی کے مقدمات ان کیمرہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، متاثرین اور گواہوں کے بیانات ویڈیو لنک کے ذریعے لیے جائیں گے۔ رجسٹرار اے ٹی سی نے سندھ کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے زیادتی سے متعلق عدالتی اصلاحات کے لیے اصول جاری کیے۔ زیادتی کے مقدمات کی سماعت عدالتی اوقات ختم ہونے کے بعد کی جائے گی۔ متاثرین کو عدالت بلانے کے بجائے ویڈیو لنک و دیگر ذرائع استعمال کیے جائیں، گواہان کے بیانات ویڈیو لنک کے ذریعے ہوں گے۔