بابر غوری کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

April 13, 2019 1:04 pm0 commentsViews: 2

KPT میں غیر قانونی بھرتیوں ، اربوں روپے کی کرپشن کو تفصیلی رپورٹ جمع کرادی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں، اربوں روپے کی کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور کے ڈی اے نے ریفرنس میں مفرور ملزمان کی جائیداد کی تفصیلی رپورٹ جمع کرا دی۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ 54 اداروں سے مفرور ملزمان کی جائیداد کی تفصیلات مانگی گئی ہیں اور ابھی اداروں کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ فاضل عدالت نے ایک ملزم کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت کل تک ملتوی کردی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ بار بار سماعت ملتوی نہیں کی جائے گی۔