آئی جی سندھ کی ٹریفک پولیس اہلکار کو شاباش 25ہزار روپے نقد انعام

April 13, 2019 1:07 pm0 commentsViews: 7

کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ٹریفک پولیس اہلکار کے جذبہ ہمدردی اور جانور کی جان بچانے پر اسے شاباش دی ہے اور پچیس ہزار روپئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ٹریفک پولیس اہلکار بلاول ہاؤس کے قریب تعینات ہے۔دوران فرائض جب اسکی نظر مین ہول میں گرنے والے کتے پر پڑی تو اس نے اپنے کپڑوں کی پرواہ کیئے بغیر کتے کو بحفاظت مین ہول سے نکالا۔شہریوں کی مدد اور تعاون کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کا جانوروں کے ساتھ ہمدردی کا جذبہ لائق ستائش اور تعریف ہے۔