سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز لندن کے اسپتال میں داخل

April 13, 2019 1:15 pm0 commentsViews: 6

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولرسرفراز نواز دل کی بیماری کے باعث لندن کے اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔ 70 سالہ سرفراز نواز کو ریورس سوئنگ کا موجد کہا جاتا ہے جنہوں نے اپنے دور میں بڑے بڑے بلے بازوں کی ناک میں دم کئے رکھا۔ انہوں نے55ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے177 وکٹیں حاصل کیں جبکہ45 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی قومی ٹیم کا حصہ رہے۔