بھارتی انتخابات میں سیاستدان ووٹ کیلئے رقص کرنے پر مجبور

April 13, 2019 1:23 pm0 commentsViews: 1

کرناٹکا(مانیٹرنگ ڈیسک)کہتے ہیں کہ روٹی اور ووٹ دونوں کے لیے انسان کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتا ہے۔ یہ دونوں تگنی کا ناچ نچاتی ہیں۔ ووٹ نے بھارتی سیاست دان کو تگنی کا ناچ تو نہیں نچایا لیکن ناگن ڈانس کرنے پر مجبور کر دیا۔گانگریس وزیر کی ناگن ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔بھارت میں امیدوار ووٹر کو اپنے حق میں ووٹ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ووٹوں کی اسی جنگ نے بھارتی سیاستدانوں کو رقص کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ کرناٹکا کے ہاؤسنگ منسٹر اور کانگریس کے وزیر ایم ٹی بی ناگراج نے اپنے ووٹرز کو خوش کرنے اور انہیں اپنے حق میں ووٹ دینے پر اْکسانے کے لیے ناگن ڈانس تک کر ڈالا۔