مذاکرات ناکام! نرسز کا منگل سے احتجاج کا اعلان

April 13, 2019 1:38 pm0 commentsViews: 3

جب تک مطالبات پورے نہیں کئے جاتے احتجاج کے فیصلے پر قائم ہیں، اعجاز علی کلیری
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری صحت سندھ سے نرسز کے مذاکرات ناکام ہوگئے جس پر نرسز نے منگل سے احتجاج کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔جمعہ کو سیکریٹری صحت سندھ سعید اعوان نے سندھ نرسز الائنس کے رہنمائوں کو مذاکرات کیلئے طلب کیا اور تین رکنی وفد سے مذاکرات کئے جو ناکام رہے۔ سندھ نرسز الائنس کے رہنما اعجاز علی کلیری کے مطابق سیکریٹری کی جانب سے مزید وقت طلب کیا جارہا ہے حالانکہ ہم2017 سے وقت دے رہے ہیں لیکن اب جب تک مطالبات پورے نہیں کئے جاتے احتجاج کے فیصلے پر قائم رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری صاحب نے پیر کو دوبارہ مذاکرات کیلئے بلایا ہے۔