کوئٹہ دھماکہ خودکش تھا یا پلانٹڈ واضح نہیں ہوسکا

April 13, 2019 1:50 pm0 commentsViews: 8

کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک) دھماکہ خودکش تھا یا پلانٹڈ تحقیقاتی اداروں نے واضح نہیں کیا‘ تاہم جائے وقوعہ سے ملنے والی لاشوں میں سے ایک لاش ایسی تھی جس کی شناخت ممکن نہیں تھی۔ جائے وقوعہ سے ایک سر اور2ٹانگیں بھی ملی ہیں۔ جسے مبینہ طور پر دہشت گرد کا سر اور ٹانگیں قرار دیا جارہا ہے‘ تاہم لاشوں کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے جائینگے۔