دبئی سے آنیوالے شخص کی ہوشیاری کام نہ آ سکی‘ ائرپورٹ پر گرفتار

April 13, 2019 2:42 pm0 commentsViews: 16

لاہور ائرپورٹ پر دبئی سے آنے والے مسافر سے 84 اسمارٹ فون برآمد ہوئے ہیں، مسافر نے موبائل فونز کو اپنے جسم کے ساتھ باندھ رکھا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کسٹمز حکام نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر سے 84 اسمارٹ فون برآمد کیے ہیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز 431 کے ذریعے دبئی سے آنے والے مسافر خورشید نے بڑی مہارت کے ساتھ موبائل فونز کو اپنے جسم کے ساتھ باندھ رکھا تھا۔ تلاشی لی گئی تو ملزم کی ٹانگوں سمیت جسم کے مختلف حصوں کے ساتھ باندھ کر چھپائے گئے 84 اسمارٹ موبائل فونز برآمد کرلیے گئے، کسٹمز حکام نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔