رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر اشیائے خورونوش کی قلت کا خدشہ

April 13, 2019 3:42 pm0 commentsViews: 7

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان مالی بحران کا شکارہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر اشیائے خور ونوش کی قلت کا خدشہ ہے جس کی وجہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کا مالی بحران بتایا جارہا ہے، کارپوریشن نجی کمپنیوں کی 8 ارب سے زائد کی نادہندہ ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق 100 سے زائد کمپنیوں نے رمضان سے قبل اشیائے خور و نوش کی ترسیل روک دی جس کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے حکومت سے 2 ارب روپے رمضان پیکیج میں سے 75 فیصد رقم پیشگی مانگ لی ہے اور حکومت نے بھی اسٹوروں کو رمضان میں سپلائی بحالی کے لیے فنڈز ادائیگی کی یقین دہانی کرادی۔