شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی داغ بیل ڈالی فواد چوہدری

April 15, 2019 11:39 am0 commentsViews: 1

زرداری نے کرپشن کے بجائے پورا بینک خرید لیا،نیٹ ورک بنا کر جعلی اکاؤنٹس کھولے اور سندھ کا پیسہ چوری کر لیا
بلاول اور ایان علی کے ٹکٹ اور بختاور کی سالگرہ کا خرچہ بھی انہی اکاؤنٹس سے کیا گیا‘ شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ حدیبیہ کے ڈائریکٹرز شریف خاندان کے افراد تھے۔ تحقیقات سے پتا چلا حدیبیہ پیپر ملز کے مالک میاں شریف مرحوم تھے۔ مختلف ذرائع سے پیسے ملک سے باہر بھیجے گئے۔ بیرون ملک سے ٹی ٹی کے ذریعے پیسہ پاکستان منتقل کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کرنے کیلئے جعلی اکاؤنٹ بنائے ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے کرپشن کی داغ بیل رکھی۔ 1985میں نواز شریف چیف منسٹر بنے۔ 1992 میں اکنامک ریفارم ایکٹ لایا گیا۔ اس ایکٹ میں سرمائے کے ذرائع خفیہ رکھنے کی شق شامل کی گئی۔ 1990 میں پراسرار مالی ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا۔ اچانک پتا چلا کہ حدیبیہ پیپر مل کے مالک نواز شریف ہیں۔ شہباز شریف کے خاندان کو 26 ملین ڈالر منتقل ہوئے۔ لیگی صدر نے صرف ایک آمدن ظاہر کی، اہلیہ کے لیے مارگلہ ہلز پر تین فلیٹ خریدے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے کرپشن کے بجائے پورا بینک خرید لیا، نیٹ ورک بنا کر جعلی اکاؤنٹس کھولے اور سندھ کا پیسہ چوری کر لیا۔ بلاول اور ایان علی کے ٹکٹ اور بختاور کی سالگرہ کا خرچہ بھی انہی اکاؤنٹس سے کیا گیا۔