اسد عمر کو وزارت خزانہ سے ہٹانے کا فیصلہ پیٹرولیم کا وزیر بنایا جائے گا

April 15, 2019 11:39 am0 commentsViews: 10

وزیراعظم نے وفاق کی پانچ وزارتوں میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، شہریار آفریدی کی جگہ اعجاز شاہ کو دی جائے گی
فیصلہ وزراء کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، مزید وزارتیں بھی تبدیل ہوں گی، ذرائع
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ‘ اسد عمر کو وزارت خزانہ سے ہٹایا جائیگا۔5وفاقی وزارتوںمیں ردوبدل اور نظر ثانی کا انقلابی اقدام‘ وزیر خزانہ اسد عمر کو وزارت پیٹرولیم کا قلمدان دیا جائیگا جبکہ وزارت داخلہ میں بھی وزیر مملکت شہریار خان آفریدی کی جگہ اعجاز شاہ کو مقرر کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے وزراء کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ‘ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو وزارت پیٹرولیم کا قلمدان ملے گا جبکہ وزارت داخلہ میں شہریار آفریدی کی جگہ اعجاز شاہ کو وزیر مملکت بنایا جائیگا۔ فیصلہ کرلیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ریلوے‘ توانائی اور مواصلات کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔